﴿فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ﴾
پس اللہ کے لیے شریک نہ ٹھہراؤ، حالانکہ تم جانتے ہو۔ (البقرۃ: 22)
وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ میں أَنْتُمْ مبتدا اور تَعْلَمُونَ اپنے فاعل کے ساتھ جملہ فعلیہ ہو کر اس کی خبر ہے۔ پورا مجموعہ جملہ اسمیہ حالیہ ہے؛ یہاں واو اسی مجموعے سے پہلے آئی ہے۔ اس مثال میں مخاطبین کا جاننا، شریک ٹھہرانے سے منع کرنے کے ساتھ ایک مؤثر حالیہ قید بن جاتا ہے۔