ولا بأس بأن يبيع ويبتاع في المسجد من غير أن يحضر السلعة.
ترجمہ: مسجد میں خرید و فروخت کی ضرورت ہو تو اس میں حرج نہیں، بشرطیکہ مال مسجد میں حاضر نہ کیا جائے۔
يبيع بیچنے اور يبتاع خریدنے کے معنی میں ہے۔ عبارت کا مقصود معتکف کے لیے ضرورت کے تحت معاملہ کرنے کی گنجائش ہے؛ یہ مسجد کو باقاعدہ بازار بنانے کی دعوت نہیں۔