ولا يتكلم إلا بخير، ويكره له الصمت.
ترجمہ: وہ بھلائی کے سوا بات نہ کرے، اور اس کے لیے خاموشی کو عبادت سمجھ کر اختیار کرنا مکروہ ہے۔
یہاں خیر کی بات سے اللہ کا ذکر، تلاوت، تعلیم، مفید گفتگو اور جائز ضرورت کی باتیں سمجھ میں آتی ہیں۔ الصمت سے ہر لمحے کی خاموشی ممنوع نہیں؛ محض خاموش رہنے کو مستقل عبادت بنا لینا مراد ہے۔