صفا پہنچ کر پہلے بیت اللہ کی سمت رخ کیا جائے، پھر تکبیر و تہلیل، درود اور دعا کی جائے۔ ان سب اعمال کے بعد صفا سے مروہ کی طرف چلا جاتا ہے۔
صفا پر ٹھہر کر دعا کرنا اور صفا سے مروہ تک چلنا دو الگ عمل ہیں۔ پہلی چیز ذکر و دعا کا مقام ہے، دوسری سعی کا پہلا پھیرا ہے۔