«لَزِمَ» فعلِ ماضی ہے، مادہ ل ز م؛ لازم ہونے کے معنی میں۔ «هُ» ضمیرِ متصل مفعول بہ ہے جو حاجی کی طرف لوٹتی ہے۔ «دَمٌ» فاعل مرفوع ہے: کون سی چیز لازم ہوئی؟ دم۔
«عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ» میں «عند» ظرف و مضاف، «أبي» مضاف الیہ مجرور اور اسماءِ خمسہ کی علامتِ جر یاء ہے، جبکہ «حنيفة» مضاف الیہ ہے۔ اس کا مفہوم امام ابو حنیفہ کے قول کے مطابق ہے۔