«ثُمَّ» حرفِ عطف ہے جو ترتیب کے ساتھ تراخی بھی ظاہر کر سکتا ہے۔ «يَأْتِي» فعلِ مضارع ہے، مادہ أ ت ي؛ معنی آنا۔ اس کا فاعل ضمیرِ مستتر هو یعنی حاجی ہے۔
«مَكَّةَ» اس فعل سے متعلق منصوب اسمِ مکان ہے۔ «مِنْ يَوْمِهِ» میں «من» حرفِ جر، «يومِ» مجرور و مضاف اور «هِ» مضاف الیہ ہے۔ «الْغَدِ» اگلا دن، اور «بَعْدِ الْغَدِ» اس کے بعد کا دن ہے۔