وَيُخْفِي عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ: يَجْهَرُ،
ترجمہ: امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک امام قراءت آہستہ کرے گا، اور امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک بلند آواز سے قراءت کرے گا۔
يُخْفِي سے سری قراءت اور يَجْهَرُ سے جہری قراءت مراد ہے۔ تینوں کے ہاں کسوف کی نماز مشروع ہے اور دو رکعتوں میں طویل قراءت کی اصل کیفیت مشترک ہے؛ اختلاف صرف آواز کی صفت میں ہے۔