امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک جہری قراءت کی وجہ وہ روایات ہیں جن میں سورج گرہن کی نماز میں رسول اللہ ﷺ کی قراءت سننے یا اس کے بلند ہونے کا ذکر ملتا ہے۔
چونکہ اصل اختلاف قراءت کی آواز پر ہے، اس لیے جہر کے قائل بھی نماز کو نفل کی دو رکعتوں میں ادا کرتے ہیں؛ ان کے یہاں جہر کسی اضافی رکعت یا رکن کا نام نہیں۔