امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک دن میں ادا ہونے والی اس نماز میں سری قراءت کا حکم ہے۔ ان روایات سے بھی استدلال ہوتا ہے جن میں قراءت کے بلند آواز سے سنے جانے کی صراحت نہیں۔
اس کے مقابلے میں جہر والی روایات کے ثبوت اور دلالت کو صاحبینؒ زیادہ وزن دیتے ہیں۔ اس لیے اختلاف کو نماز کے مشروع یا غیر مشروع ہونے کا اختلاف نہیں سمجھنا چاہیے۔