زندہ شخص کے غسل میں کلی اور ناک میں پانی پہنچانے کا حکم پہلے باب میں گزر چکا ہے۔ یہاں جسم کی حالت بدل جانے کے باعث مضمضہ و استنشاق کو غسلِ میت کے عملی طریقے میں شامل نہیں کیا جاتا۔
اس مقام پر غسلِ میت کو زندہ شخص کے غسل پر ہر جز میں قیاس کرنا درست نہیں، کیونکہ پانی اندر پہنچانے اور پھر خارج کرنے کی قدرت میت میں باقی نہیں رہتی۔