تلقین کا لغوی مفہوم کسی کو الفاظ یاد دلانا ہے۔ محتضر کو کلمۂ توحید یاد دلانے کی حدیثی بنیاد اس فرمان میں ہے:
لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
ترجمہ: اپنے مرنے کے قریب لوگوں کو «لا إله إلا الله» کی تلقین کرو۔
محتضر کی تلقین اور قبر میں دفن کے بعد میت کو پکار کر تلقین کرنے کی بحثیں ایک نہیں ہیں۔ یہاں حکم زندہ مگر قریب المرگ شخص کی حالت سے متعلق ہے۔