ایسی پاک اور مناسب چیز جس سے مخرج کی نجاست صاف ہو سکے، حجر و مدر کے حکم سے ملحق ہو سکتی ہے؛ بشرطیکہ وہ ایسی چیز نہ ہو جس سے استنجا صراحتاً منع ہے۔
اس میں انقاء یعنی نجاست کا واقعی زوال بنیادی مقصد ہے۔ ہڈی، گوبر اور خوراک کے بارے میں بعد میں آنے والی ممانعت اسی عمومی اجازت سے استثنا ہے۔