متن میں ظاهر الثوب مطويا سے مراد کپڑے کا وہ ظاہر ہے جو تہ کیے جانے کے باوجود نمایاں ہے۔ اس کو دیکھنا خیارِ رؤیت ختم کرنے کے لیے کافی بتایا گیا ہے۔
کپڑے کی جنس، رنگ اور ظاہری بناوٹ پہچاننا یہاں بنیادی مقصود ہے۔ اگر کپڑا دیکھتے وقت اس میں کوئی پوشیدہ عیب موجود تھا تو وہ خیارِ رؤیت نہیں بلکہ اگلے باب خیارِ عیب میں قابلِ بحث ہوگا۔
اس سے دو حقوق کا فرق واضح رہتا ہے: «اب تک دیکھا ہی نہیں» اور «دیکھا تو تھا مگر نقص چھپا تھا»۔