ایک چیز کا نام کبھی اس کے لازمی اجزا کو عرفاً شامل کرتا ہے۔ لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہر تابع چیز استثناءِ متصل سے الگ بھی ہوسکے۔
یہی وجہ ہے کہ دار کے ضمن میں تعمیر شامل ہونا اور اسی تعمیر کا استثناء نامعتبر ہونا باہم متناقض نہیں۔ شمول اور استثناء کی صحت دو الگ فقہی سوال ہیں۔