یہاں عِلَّة لفظ پڑھ کر کسی انسان کی بیماری مراد لینا درست نہیں۔ یہ آسمان کی ایسی کیفیت ہے جو رؤیت میں رکاوٹ بن رہی ہو، مثلاً گھنے بادل یا شدید غبار۔
عبارت بِالسَّمَاءِ بتا رہی ہے کہ رکاوٹ آسمان سے متعلق ہے۔ اس لیے شہادت کا نصاب طے کرتے وقت آسمان کی حالت بھی معتبر ہوگی۔