فجرِ صادق سے روزے کا وقت شروع ہوتا ہے، نہ کہ سورج نکلنے سے۔ فجر اور طلوعِ آفتاب کے درمیان کا وقت بھی روزے میں شامل ہے۔
اگر کسی نے سورج نکلنے سے پہلے کھا لیا مگر فجرِ صادق کے بعد کھایا تھا، تو یہ کہنا کافی نہیں کہ ’’ابھی سورج نہیں نکلا تھا‘‘۔ اصل معیار فجر کا وقت ہے۔