أَمْسَكَا ماضی کا صیغہ، تثنیہ مذکر غائب ہے۔ اس کا فاعل الفِ تثنیہ ہے، جو اس جملے میں پہلے مذکور دو افراد، یعنی مسافر اور حائضہ کی طرف لوٹتا ہے۔ عربی اسلوب میں مذکر و مؤنث کے مجموعے کے لیے بھی مذکر تثنیہ آسکتی ہے۔
عَنِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ جار و مجرور ہے، جبکہ بَقِيَّةَ يَوْمِهِمَا باقی وقت کی تحدید کررہا ہے۔