اگرچہ کلاسیکی استصناع میں تاریخِ حوالگی کو لازمی شرط نہیں بتایا گیا، خریدار زیادہ سے زیادہ مدت مقرر کر سکتا ہے۔ تاخیر کی صورت میں قیمت میں پہلے سے متعین کمی بھی رکھی جا سکتی ہے، مثلاً ہر دن کی تاخیر پر اتنی رقم کم۔
اس کی نظیر خدمات کے ان معاہدات سے دی گئی ہے جن میں بروقت اور دیر سے تکمیل کی اجرت مختلف ہو سکتی ہے۔