وَمَنْ أُغْمِيَ عَلَيْهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فَمَا دُونَهَا: قَضَاهَا إِذَا صَحَّ.
ترجمہ: جس شخص کو بے ہوشی کی وجہ سے پانچ نمازیں یا اس سے کم فوت ہوئیں، وہ ہوش میں آنے پر ان کی قضا کرے گا۔
اِغماء میں شعور مفقود ہو جاتا ہے، اس لیے یہ سر سے اشارہ نہ کر سکنے والے باہوش مریض سے الگ حالت ہے۔ یہاں فوت شدہ نمازوں کی تعداد کو معیار بنایا گیا ہے: پانچ یا اس سے کم ہوں تو قضا لازم ہوگی۔