تعیینِ سورت: کسی مخصوص سورت کو اس نماز کی واحد جائز سورت سمجھنا درست نہیں؛ پابندی کے ساتھ دوسری سورتوں کو ترک کرنا مکروہ ہے۔
اقلِ قراءت: امام ابو حنیفہؒ کے ہاں اسمِ قرآن کا تحقق، اور صاحبینؒ کے ہاں تین مختصر آیات یا ایک طویل آیت۔
قراءت خلف الامام: حنفی موقف میں مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہیں کرتا؛ دوسرے فقہا کی الگ تفصیلات ہیں۔
نیتِ اقتدا: نماز کی نیت کے ساتھ امام کی پیروی کی نیت بھی ضروری ہے۔