قعدۂ اولیٰ: چار رکعت والی فرض نماز میں پہلی دو رکعتوں کے بعد واجب نشست ہے۔ بھول کر قریبِ قیام پہنچ جانے پر واپس نہیں آتے، آخر میں سجدۂ سہو کرتے ہیں۔
قعدۂ اخیرہ: آخری رکعت کے بعد بقدرِ تشہد بیٹھنا فرض ہے۔ اس کے بغیر پانچویں رکعت کا سجدہ کر لینے کی صورت میں فرض نماز کی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔
ان دونوں کے فرق سے پانچویں رکعت کی مختلف صورتیں سمجھ آتی ہیں۔