«رقبة» کے مسح کا ذکر گردن کے پچھلے حصے کے بارے میں ہے، لیکن «حلقوم» گلے کی اگلی جانب کا حصہ ہے۔ ان دونوں مقامات کو ایک حکم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
فقہی توضیح میں صاف کہا گیا ہے: وَمَسْحُ الْحُلْقُومِ بِدْعَةٌ
ترجمہ: اور حلقوم کا مسح بدعت ہے۔
لہٰذا گردن کے پچھلے حصے کے مسح کے بارے میں جو اختلاف اور استحباب کی بحث ہے، اسے گلے کے سامنے والے حصے کے مسح کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا۔