ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَيَرْكَعُ، وَيَعْتَمِدُ بِيَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَيُفَرِّجُ أَصَابِعَهُ، وَيَبْسُطُ ظَهْرَهُ، وَلَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَلَا يُنَكِّسُهُ، وَيَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ثَلَاثًا، وَذَلِكَ أَدْنَاهُ.
ترجمہ: پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرے، دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، انگلیاں کشادہ رکھے، کمر سیدھی کرے، سر نہ اوپر اٹھائے اور نہ نیچے جھکائے، اور رکوع میں «سبحان ربی العظیم» تین مرتبہ کہے؛ یہ اس کی کم از کم مسنون مقدار ہے۔
«وَذَلِكَ أَدْنَاهُ» سے تین تسبیحات کی کم از کم مسنون تعداد مراد ہے، رکوع کے فرض ہونے کی کم سے کم مقدار نہیں۔