وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُولَى، فَصَلَّوْا وُحْدَانًا رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ بِغَيْرِ قِرَاءَةٍ، وَتَشَهَّدُوا وَسَلَّمُوا
ترجمہ: پہلی جماعت واپس آ جائے، اور ہر شخص الگ الگ ایک رکعت اور دو سجدے بغیر قراءت ادا کرے، پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے۔
پہلی جماعت نے امام کے ساتھ شروع ہی سے اقتدا کی تھی، پھر خوف کے باعث جدا ہو کر اپنی باقی رکعت پوری کر رہی ہے۔ حنفی اصطلاح میں اس کی حیثیت لاحق کی طرح ہے۔
لاحق جب امام کے ساتھ شروع کی ہوئی نماز کا باقی حصہ پورا کرتا ہے تو اس کی اس رکعت میں قراءت نہیں ہوتی؛ یہی وجہ ہے کہ یہاں صاف فرمایا: «بِغَيْرِ قِرَاءَةٍ»۔