وَيَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَيَقْرَأُ: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ»، وَيُسِرُّ بِهِمَا.
ترجمہ: پھر شیطانِ مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے، «بسم اللہ الرحمن الرحیم» پڑھے، اور ان دونوں کو آہستہ پڑھے۔
یہاں بِهِمَا کی ضمیر تعوذ اور تسمیہ دونوں کی طرف راجع ہے۔ چنانچہ آہستہ پڑھنے کا حکم صرف تسمیہ کے لیے نہیں بلکہ تعوذ کے لیے بھی ہے۔