وَسُؤْرُ الْآدَمِيِّ وَمَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ طَاهِرٌ
ترجمہ: آدمی کا سؤر اور اس جانور کا سؤر جس کا گوشت کھایا جاتا ہے، پاک ہے۔
آدمی کے پینے سے باقی پانی اصلًا پاک رہتا ہے؛ اسی طرح گائے، بکری اور دوسرے حلال گوشت جانوروں کا سؤر بھی پاک ہے۔ اس حکم کی بنیاد یہ ہے کہ ان کا لعاب اپنی اصل میں نجس نہیں۔
یہ حکم اس شرط کے ساتھ ہے کہ منہ میں ایسی نجاست موجود نہ ہو جو پانی میں منتقل ہو جائے۔