🟩 اسی آیت کا اگلا حصہ:
وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ
ترجمہ: اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھوؤ۔
سر کے لیے «وَامْسَحُوا» یعنی مسح کا حکم ہے، جبکہ پاؤں کے متعلق «إِلَى الْكَعْبَيْنِ» یعنی ٹخنوں تک کی حد بیان ہوئی ہے۔ لفظ «أَرْجُل» کی دو قراءتوں کی وجہ سے پاؤں کو دھونے یا مسح کرنے کے بارے میں جو بحث پیدا ہوتی ہے، وہ متعلقہ احادیث کے ساتھ سمجھی جائے گی۔