انسانی بال، ناخن اور ہڈی کے بارے میں بھی بعض تفصیلی روایات موجود ہیں۔ خصوصاً امام محمدؒ سے ایسے اجزا کی نجاست کے متعلق دو مختلف نقلیں بیان ہوئی ہیں۔
اس بحث میں کسی جز کا پاک ہونا اور انسانی جسم کے اجزا سے انتفاع کی شرعی اجازت جدا رکھنا ضروری ہے۔ انسان کی حرمت کی وجہ سے محض طہارت کے عنوان سے ہر استعمال جائز نہیں ہو جاتا۔