دباغت محض کھال پر پانی ڈالنے یا اسے وقتی طور پر دھو لینے کا نام نہیں۔ اس سے وہ کیفیت دور کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کھال میں گندگی، بدبو اور فساد پیدا ہوتا ہے، اور اسے محفوظ رکھنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
فقہا دباغت کی دو قسمیں بیان کرتے ہیں: دباغتِ حقیقی اور دباغتِ حکمی۔ دونوں میں طریقہ مختلف ہے، لیکن مطلوب اصل اثر کھال کی ایسی صفائی اور خشکی ہے جو اسے محفوظ کر دے۔