دباغتِ حقیقی میں کھال پر ایسی اشیا استعمال ہوتی ہیں جن سے اس کے اندر موجود فساد پیدا کرنے والی رطوبت ختم ہو اور کھال کی حالت بدل جائے۔ فقہی مثالوں میں شَبّ، قَرَظ اور انار کے چھلکے ذکر کیے جاتے ہیں۔
یہاں حکم کسی خاص مادے کے نام سے متعلق نہیں؛ مدار اس بات پر ہے کہ دباغت کا مطلوب اثر حاصل ہو۔ اس لیے محض کھال کو خوشبودار کر دینا دباغت کے برابر نہیں۔