دباغتِ حکمی میں کھال کو بعض خارجی اسباب، مثلاً دھوپ یا مٹی کے ذریعے اس قدر خشک کیا جاتا ہے کہ فساد والی رطوبت ختم ہو جائے۔ اس طریقے میں دباغت کرنے والی مخصوص دوا استعمال نہیں ہوتی، مگر مطلوب اثر حاصل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی شرط ہے کہ حقیقی طور پر کھال میں تبدیلی واقع ہوئی ہو؛ صرف چند لمحے دھوپ میں رکھنا یا سطح کو مٹی لگ جانا شرعی دباغت ثابت نہیں کرتا۔