وَكَذَلِكَ إِنْ ضَاقَ الْوَقْتُ فَخَشِيَ إِنْ تَوَضَّأَ فَاتَهُ الْوَقْتُ: لَمْ يَتَيَمَّمْ، وَلَكِنَّهُ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي فَائِتَتَهُ.
ترجمہ: اسی طرح اگر وقت تنگ ہو اور اسے اندیشہ ہو کہ وضو کرے گا تو نماز کا وقت نکل جائے گا، تب بھی تیمم نہ کرے؛ بلکہ وضو کرکے فوت شدہ نماز ادا کرے۔
احناف کے یہاں وقت کی محض تنگی خود بخود پانی ترک کرکے تیمم کرنے کا عذر نہیں۔ پانی دستیاب اور قابلِ استعمال ہو تو اصل طہارت ساقط نہیں ہوتی۔