وَالتَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ، يَمْسَحُ بِإِحْدَاهُمَا وَجْهَهُ، وَبِالْأُخْرَى يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ
ترجمہ: تیمم دو ضربیں ہے؛ ایک ضرب سے اپنے چہرے کا مسح کرے اور دوسری ضرب سے دونوں ہاتھوں کا کہنیوں تک مسح کرے۔
ضَرْبَتَانِ سے پاک صعید پر دو مرتبہ ہاتھ مارنا مراد ہے۔ پہلی ضرب کے بعد چہرے کا اور دوسری ضرب کے بعد ہاتھوں و بازوؤں کا مسح کیا جاتا ہے۔