وَإِذَا دَخَلَ الْمُسَافِرُ فِي صَلَاةِ الْمُقِيمِ مَعَ بَقَاءِ الْوَقْتِ: أَتَمَّ الصَّلَاةَ، وَإِنْ دَخَلَ مَعَهُ فِي فَائِتَةٍ: لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ خَلْفَهُ.
ترجمہ: اگر مسافر نماز کا وقت باقی ہوتے ہوئے مقیم کی نماز میں شامل ہو تو پوری نماز پڑھے گا؛ لیکن اگر مقیم امام کی فوت شدہ نماز میں شریک ہو تو اس کے پیچھے اس کی نماز جائز نہ ہوگی۔
وقت کے اندر فرض نماز میں مقیم امام کی اقتدا مسافر کے لیے چار رکعت مکمل کرنے کا سبب ہے۔ لیکن وقت ختم ہونے کے بعد مسافر کے ذمے دو رکعت کی قضا متعین ہونے پر چار رکعت والے مقیم کی اقتدا کی یہ صورت درست نہیں۔