وَمَنْ كَانَ لَهُ وَطَنٌ، فَانْتَقَلَ عَنْهُ، وَاسْتَوْطَنَ غَيْرَهُ، ثُمَّ سَافَرَ، فَدَخَلَ وَطَنَهُ الْأَوَّلَ: لَمْ يُتِمَّ الصَّلَاةَ.
ترجمہ: جس شخص کا ایک وطن تھا، پھر اس نے اسے چھوڑ کر دوسرے مقام کو وطن بنالیا، پھر سفر کرتے ہوئے پہلے وطن میں آیا، وہ پوری نماز نہیں پڑھے گا۔
پہلا وطنِ اصلی نئے مستقل وطن کے اختیار سے ختم ہو گیا؛ لہٰذا پہلے شہر میں محض سابق رہائش کی بنیاد پر اتمام لازم نہیں ہوگا، جب تک وہاں الگ سے اقامت کی معتبر نیت نہ ہو۔