وَالْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ لِلْمُسَافِرِ يَجُوزُ فِعْلًا، وَلَا يَجُوزُ وَقْتًا.
ترجمہ: مسافر کے لیے دو نمازوں کو عمل کے اعتبار سے جمع کرنا جائز ہے، وقت کے اعتبار سے جمع کرنا جائز نہیں۔
جمعِ فعلی یا جمعِ صوری: ظہر کو اس کے وقت کے آخر میں اور عصر کو اس کے وقت کے آغاز میں پڑھنا؛ دونوں نمازیں قریب قریب ادا ہوئیں، مگر ہر ایک اپنے مقررہ وقت میں رہی۔
جمعِ وقتی یا حقیقی: دونوں نمازوں کو ایک ہی نماز کے وقت میں پڑھنا۔ عمومی سفر میں احناف اس کو جائز نہیں کہتے؛ حج میں عرفات و مزدلفہ کی مخصوص شرعی صورتیں الگ ہیں۔