وَمَنْ خَرَجَ مُسَافِرًا، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِذَا فَارَقَ بُيُوتَ الْمِصْرِ.
ترجمہ: جو شخص سفر کے لیے نکلے وہ دو رکعت پڑھے گا جب شہر کے گھروں سے باہر نکل جائے۔
محض سفر کی نیت کرنے یا گھر سے روانگی کی تیاری کر لینے سے قصر شروع نہیں ہوتا۔ آبادی کے آخری متصل مکانات سے باہر نکلنا عملی حد ہے؛ شہر کے اندر سفر کی نیت رکھتے ہوئے بھی پوری نماز ادا کی جاتی ہے۔