امام محمدؒ کے نزدیک پانی کے مستعمل ہونے میں استعمال علی وجہ القربة کا اعتبار نمایاں ہے۔ اسی لیے بے وضو شخص نے محض غسلِ اعضا سے حدث دور کر دیا مگر نیتِ قربت نہ کی تو ان کے نزدیک اس پانی کو مستعمل نہیں کہا جائے گا۔
یہ اختلاف پانی کے ظاہر میں کسی رنگ یا بو کی تبدیلی کا نہیں، بلکہ عمل کی شرعی نوعیت کی تعیین کا ہے۔ ایک ہی پانی کی ظاہری حالت یکساں رہ سکتی ہے، مگر اس کے فقہی وصف میں اختلاف پیدا ہوتا ہے۔