اس بحث میں پانی کے مستعمل ہونے کے دو بنیادی اسباب سامنے آتے ہیں:
1. اس پانی کے استعمال سے حدث کا زائل ہونا۔
2. پانی کو بدن پر عبادت کی نیت سے استعمال کرنا۔
امام ابو حنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ کے نزدیک ان میں سے ایک سبب کا پایا جانا بھی مستعمل ہونے کے لیے کافی ہے۔ امام محمدؒ کے نزدیک قصدِ قربت کے اعتبار کی وجہ سے بعض ایسی صورتوں میں حکم مختلف ہو جاتا ہے جن میں نیت موجود نہ ہو۔