حدث اور نیتِ قربت کو ایک ساتھ دیکھنے سے چار صورتیں بنتی ہیں:
1. بے وضو شخص، قربت کی نیت کے ساتھ وضو کرے۔
2. باوضو شخص، قربت کی نیت کے بغیر دوبارہ وضو کرے۔
3. باوضو شخص، قربت کی نیت کے ساتھ وضو کرے۔
4. بے وضو شخص، قربت کی نیت کے بغیر وضو کرے۔
پہلی تین صورتوں میں حکم پر اتفاق نقل ہوا ہے، جبکہ چوتھی صورت میں امام محمدؒ کا اختلاف سامنے آتا ہے۔