وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةِ النَّفْلِ ثُمَّ أَفْسَدَهَا قَضَاهَا،
ترجمہ: اور جو شخص نفل نماز شروع کرے، پھر اسے فاسد کر دے، وہ اس کی قضا کرے گا۔
نفل نماز ابتدا میں اختیاری ہوتی ہے، لیکن تحریمہ باندھ کر شروع کرنے کے بعد اس کی تکمیل کا التزام پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے فاسد کر دینے پر اس کی قضا کا حکم ہے۔
وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ
ترجمہ: اپنے اعمال کو باطل نہ کرو۔
احناف اس آیت اور شروع کردہ عبادت کی حفاظت کے اصول سے استدلال کرتے ہیں۔