مسح کے باب میں توقیف معتبر ہے؛ یعنی جس جگہ کا مسح سنت سے ثابت ہوا، اسی کو حکم کا محل مانا جائے گا۔ تلوے کی سطح زیادہ میل پکڑ سکتی ہے، مگر محض اس قیاس سے مسح کا محل نیچے منتقل نہیں ہوگا۔
حضرت علیؓ سے منقول ہے کہ اگر دین صرف رائے پر قائم ہوتا تو خف کے نچلے حصے کا مسح اوپر کے مقابلے میں زیادہ موزوں معلوم ہوتا، لیکن انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو خف کے اوپری حصے پر مسح کرتے دیکھا۔