صاحبینؒ کی دلیل یہ ہے کہ وتر کے لیے اذان و اقامت نہ ہونا فرضِ قطعی نمازوں سے اس کا فرق ظاہر کرتا ہے۔ نیز منکرِ وتر کو منکرِ فرضِ قطعی جیسا قرار نہیں دیا جاتا۔
وجوب کے موقف میں اس کا جواب یہ ہے کہ وتر عشاء کے وقت میں ادا ہوتا ہے، اس لیے الگ اذان و اقامت ضروری نہیں۔ اسی طرح واجب کے انکار کا حکم فرضِ قطعی کے انکار جیسا نہ ہونا، وجوب کی نفی نہیں کرتا؛ دونوں درجوں کی تعریف ہی الگ ہے۔