20 مثقال کا چالیسواں حصہ نصف مثقال ہے۔ حساب: 20 ÷ 40 = 0.5 مثقال۔ اسی تناسب کو رُبعِ عُشر یعنی 2.5 فی صد کہا جاتا ہے۔
اس کا مفہوم یہ ہے کہ ابتدائی نصاب پر زکوٰۃ کی شرح 2.5 فی صد بنتی ہے۔ تاہم نصاب سے تھوڑا سا سونا بڑھنے کے بعد واجب مقدار کس مرحلے پر بڑھے گی، اس میں امام ابو حنیفہؒ اور صاحبینؒ کا اختلاف آگے آئے گا۔