ضَأْن بھیڑ کی جنس ہے؛ نر کے لیے کَبْش اور مادہ کے لیے نَعْجَة کے الفاظ آتے ہیں۔
مَعْز بکری کی جنس ہے؛ نر کو تَيْس اور مادہ کو عَنْز کہا جاتا ہے۔ ان دونوں جنسوں میں نر اور مادہ سب نصاب کی گنتی میں آتے ہیں۔
غَنَم اس پورے مجموعے کا مشترک فقہی نام ہے؛ اسی لیے ضأن اور معز کو دو الگ الگ نصاب نہیں دیے جاتے۔