اگر ضأن اور معز کی تعداد برابر ہو تو ان میں سے کسی ایک قسم کا مناسب جانور زکوٰۃ میں دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ دوسری شرائط پوری ہوں۔
مثلاً 20 بھیڑیں اور 20 بکریاں ہوں تو مجموعہ 40 ہے اور ایک جانور واجب ہے؛ چونکہ دونوں قسمیں برابر ہیں، اس لیے ادائیگی کے لیے کسی بھی قسم کے موزوں جانور کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ یہ حکم غالب و مغلوب والی سابقہ صورت سے مختلف ہے۔