حال: کیفیت بیان کرنے والا منصوب لفظ یا جملہ جو محلِ نصب میں ہو۔
صاحبِ حال / ذو الحال: وہ اسم یا ضمیر جس کی کیفیت بیان کی جائے۔
عاملِ حال: وہ فعل یا فعل کے معنی والا عنصر جس سے حال کا نصب متعلق ہو۔
مثلاً «جَاءَ زَيْدٌ رَاكِبًا» میں زید صاحبِ حال، راكبًا حال، اور جاء عامل ہے۔