وَاعْلَمْ أَنَّ «يَا» مِنْ حُرُوفِ النِّدَاءِ، وَقَدْ تُسْتَعْمَلُ فِي الْمَنْدُوبِ أَيْضًا، وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ بِـ«يَا» أَوْ «وَا»، كَمَا يُقَالُ: «يَا زَيْدَاهْ!» وَ«وَا زَيْدَاهْ!».
ترجمہ: یاد رکھو کہ «یا» ندا کا حرف ہے، لیکن کسی کے غم میں فریاد کے لیے بھی آتا ہے؛ ایسے موقع پر «یا» یا «وا» کہا جاتا ہے، جیسے یا زیداہ اور وا زیداہ۔
ندب عام پکار سے مختلف ہے: اس میں غم اور افسوس کا اظہار مقصود ہوتا ہے۔ آخر میں الفِ ندبہ اور ہائے سکت آ سکتی ہے۔