بَدَلُ الْكُلِّ مِنَ الْكُلِّ: وَهُوَ مَا مَدْلُولُهُ مَدْلُولُ الْمَتْبُوعِ، نَحْوُ: «جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ».
ترجمہ: بدلِ کل من کل وہ ہے جس کا مدلول وہی ہو جو متبوع کا ہے، جیسے: میرے پاس زید، تمہارا بھائی، آیا۔
لفظ زید اور تمہارا بھائی دو افراد کے نام نہیں؛ دونوں سے ایک ہی شخص مقصود ہے۔ اسی کو کل من کل کہتے ہیں۔