جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ — میرے پاس زید یعنی تمہارا بھائی آیا۔
جَاءَ: فعلِ ماضی، مبنی بر فتح۔
نِي: ضمیر متصل، مفعول بہ محلِ نصب؛ «ن» نونِ وقایہ۔
زَيْدٌ: فاعل، مرفوع بالضمہ۔
أَخُوكَ: بدلِ کل من کل مرفوع بالواو؛ «أخو» اسماء ستہ میں سے اور مضاف، «كَ» مضاف الیہ۔
دو مختلف علامتِ رفع ہیں: زید پر ضمہ اور اخو پر واو، مگر دونوں مرفوع ہیں۔